اقوام متحدہ نے فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقوام متحدہ نے فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دے دیا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی آناتولی کے مطابق اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹفین دوجیرک نے مقبوضہ فلسطینی سرزمین پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ یہودی بستیوں کی تعمیر اسرائیل کا غیر قانونی اقدام ہے۔

اسٹفین دو جیرک نے کہا کہ اس سلسلے میں اقوام متحدہ کا مؤقف ثابت اور ٹھوس ہے ہم بہت پہلے اعلان کرچکے ہیں کہ مقبوضہ فلسطینی علاقہ میں یہودی بستیوں کی تعمیر غیر قانونی اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اراضی کو اسرائیل کے ساتھ ملحق کرنے کے سلسلے میں بھی ہمیں خدشات اور تشویش ہے۔

ذرائع کے مطابق اسرائیلی حکام ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مدت ختم ہونے سے قبل 70 کمپلیکس بنانے اور انھیں قانونی قراردینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نیا سروے: ٹرمپ 6 اہم ریاستوں میں ہیرس سے آگے

پاک صحافت ایک نیا سروے، جس کے نتائج آج  شائع ہوئے ہیں، ظاہر کرتا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے