مسلم لیگ ن

مسلم لیگ ن کا پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی جانب سے پنجاب میں بھرپور عوامی رابطہ مہم شروع کرنے اور عمران خان کی کرپشن اور آئین شکنی کے خلاف بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کے بعد جارحانہ سیاست کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے تحت بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی جائے گی، عوامی رابط مہم کے سلسلے میں مختلف حلقوں میں جلسے اور میٹنگز کی جائیں گی اور کارکنوں کو فعال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ان جلسوں اور میٹنگز سے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق اور سردار ایاز صادق خطاب کریں گے، لیگی رہنما عمران خان حکومت کی پالیسیوں اور رویئے کو تنقید کا نشانہ بنائیں گے، لیگی رہنما پنجاب کی سیاسی صورت حال پر کارکنان کو متحرک رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے