عطا تارڑ

ہمیں پنجاب اسمبلی میں 9 ممبران کی برتری حاصل ہے۔ عطا تارڑ

لاہور (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ہمیں پنجاب اسمبلی میں 9 ممبران کی برتری حاصل ہے، جتنی بار بھی ووٹنگ کروائی جائے ہمارے ممبران کی تعداد میں کوئی کمی نہیں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر داخلہ پنجاب عطا تارڑ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی رٹ میں بھی گئی، تیاری بھی نہیں کی اور اب فیصلے کے خلاف عدالتِ عظمیٰ چلی گئی۔ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر پہلے پی ٹی آئی نے خوشی کا اظہار کیا، پھر ناراضی اور پھر فیصلہ چیلنج کر دیا۔

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ ہم چوہدری پرویز الہٰی کے گھر گئے تھے، دعائے خیر ہوئی اور وزارتِ اعلیٰ کی پیشکش کی تھی۔ عطاء اللّٰہ تارڑ کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرویزِ الہٰی نے اسمبلی میں نان ممبرز کو ایوان میں بلایا، جھگڑے کرائے، ہاتھ ٹوٹا اور پھر ان کا ہاتھ فوری ٹھیک بھی ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے