وزیر صحت سندھ

سندھ حکومت کا چین سے براہ راست کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے چین سے براہ راست کورونا ویکسین خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جس کی اجازت وفاق کی جانب سے بھی دی گئی ہے۔ جلد سندھ میں شہریوں کو کورونا ویکسین فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین سے کورونا ویکسین کی خریداری کے لئے پانچ سو ملین روپے مختص کئے گئے ہیں۔ ویکسین صرف امیروں کے لئے نہیں بلکہ تمام شہریوں کے لئے مفت ہے۔ انہوں نے تاکید کی ہے کہ تمام شہری کورونا ویکسین ضرور لگوائیں۔

عذرا پیچوہو کا مزید کہنا ہے کہ اسپٹنک ویکسین نجی شعبے میں دستیاب نہیں ہے۔ ہمارے ہاں ویسکنیشن کا رفتار سست ہے ڈوسز بہت کم آرہے ہیں ڈوسز زیادہ ملیں گی تو ویکسینیشن سینٹرز کی تعداد بڑھائیں گے۔ وزیر صحت سندھ نے کہا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے ڈوز آنے بعد فوراً لوگوں کو لگائیں جیسے ہی ہمیں زیادہ ویکسن ملتی ہے ہم سینٹرز بڑھادیں گے ویکسین اس وقت کام آئے گی جب 20 فیصد لوگ ویکسین لگا چکے ہوں گے۔

وزیر صحت سندھ نے کہا کہ کینسر سمیت دیگر مریضوں کی لسٹیں حاصل کر رہے ہیں، ان کے لیے ویکسینیشن شروع کریں گے۔ عذراپیچوہو کا کہنا تھا کہ کراچی میں 29 ویکسین سینٹرز موجود ہیں، سندھ میں ہر ضلع میں 5 ویکسین سینٹرز موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفی دے دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرین کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے