احسن اقبال

حکومت کورونا سے نمٹنے کیلئے سنجیدہ نہیں۔ احسن اقبال

لاہور (پاک صحافت) احسن اقبال نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے سنجیدہ نہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے ہزاروں عام شہری موت کے منہ میں چلے گئے ہیں لیکن حکومت کو ذرا بھی پرواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا وائرس کو پاکستان میں آئے ایک سال گزر گیا لیکن حکومت کی جانب سے اس پر قابو پانے کے لئے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا ہے۔ حکومت نے ویکسین خریدنے کی بھی ضرورت محسوس نہیں کی ہے جبکہ جو ویکسین لگائی جارہی ہے وہ چین نے خیرات میں دی ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے بار بار کورونا پر سنجیدگی دکھانے اور ویکسین کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت عوامی مسائل کے بجائے اپوزیشن کے خلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ جس ملک کا وزیراعظم خود کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑائے اس ملک کی عوام سے کیا توقع رکھ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات کے خصوصی پیغامات

اسلام آباد (پاک صحافت) ماؤں کے عالمی دن پر نامور سیاسی شخصیات نے خصوصی پیغامات …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے