احسن اقبال

شام کو جلد کاروبار بند کرنے سے ایک ارب ڈالر تیل کی بچت ہوسکتی ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ شام کو جلد کاروبار بند کرنے سے ہم ایک ارب ڈالر تیل کی بچت کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی تمام شرائط پوری کردی ہیں۔ یہ تمام شرائط گزشہ حکومت طے کرکے گئی تھی، یہ مشکل فیصلے تھے جن کی سیاسی قیمت تھی۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے جو جائزہ ہو رہا ہے امید ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام مل جائے گا، کوشش ہے کہ آئی ایم ایف کا پروگرام بحال ہو جائے۔ اگر آئی ایم ایف پروگرام بحال نہیں ہوتا تو ایسے اقدامات کریں گے جن سے زرمبادلہ کے ذخائر بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ 2013 سے 2018 کے درمیان پاکستان نے حیران کن سفر کیا تھا، ایسی معیشت جہاں 16 گھنٹے بجلی نہیں ہوتی تھی وہاں 9 ہزار میگاواٹ کے نئے منصوبے لگائے گئے، 2013 میں ہمیں سب سے خطرناک معیشت قرار دیا گیا تھا، یہاں سرمایہ کار آنے سے گھبراتے تھے لیکن چین نے 29 ارب کی سرمایہ کاری کی۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے