مریم نواز

جو چار سال کہتا رہا کہ میں انہیں رلاونگا آج وہ خود رو رہا ہے۔ مریم نواز

ملتان (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ جو چار سال کہتا رہا کہ میں انہیں رلاونگا آج وہ خود بچوں کی طرح رو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹکر کے لوگ اب زمین پر بیٹھ کر رو رہے ہیں، چندہ جمع کرکے ان کے لیے ٹشو کا ٹرک بھجوائیں گے۔ تحریک انصاف کے دور میں نوازشریف سمیت پوری جماعت کو ظلم و جبر کا سامنا کرنا پڑا، کیا کسی نے رانا ثناءاللہ، مفتاح اسماعیل یا احسن اقبال کو روتے دیکھا؟۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان روتا نہیں مقابلہ کرتا ہے مگر افسوس کے عمران خان تو سیاست دان ہے ہی نہیں۔ جب قمر جاوید باجوہ ریٹائر ہوئے تو انہوں نے لوگوں سے کہا کہ مانتے ہیں عمران خان جیسا بلنڈر ہم سے ہوا، جنرل باجوہ کے اس بلنڈر نے پورے ملک میں تباہی مچادی، اب اعتراف کافی نہیں ملک و قوم کے ماتھے پر لگے داغ کو دھونا پڑے گا اور اپنے کیے ہوئے بلنڈر کو ملک سے باہر پھینکنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے