مراد علی شاہ

سندھ حکومت کا پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے صوبے میں پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔  خیال رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے واٹر بورڈ کو اپنے انتظامی نظام کو بھی بہتر کرنے کی ہدایت کی اور پانی کی چوری کے خلاف آپریشن کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے  یہ بھی کہا ہے کہ پانی کی تقسیم اصل مسئلہ ہے جس کے لئے پرانی واٹر سپلائی پائپس تبدیل کرنی ہونگی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت واٹر بورڈ کا اجلاس ہوا جس دوران کراچی سمیت سندھ بھر میں جاری پانی کے بحران سے متعلق بریفنگ پیش کی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر میں بچھائی ہوئی لائن بہت پرائی ہے جس کے باعث پانی ضائع ہوتا ہے اور کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں پانی کافی دنوں بعد مہیا کیا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے نئے مالی سال 23-2022 میں کے ڈبلیو ایس بی کی اسکیم کو پوری فنڈنگ دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسکیم پر کام تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ شہر کراچی کو 1000 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے جبکہ سپلائی 580 ایم جی ڈی ہے تاہم 174 ایم جی ڈی لائن لوسز ہیں اس حساب سے 406 ایم جی ڈی پانی سپلائی کیا جا رہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے