مصدق ملک

ذخیرہ اندوزوں کی اجارہ داری ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم کردی۔ وزیر پیٹرولیم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کا کہنا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کی اجارہ داری ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیل کی ذخیرہ اندوزی روکنے کیلئے بانڈڈ سٹوریج کی پالیسی لا رہے ہیں، عوام کو ریلیف دینا پہلی ترجیح ہے۔ ملکی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ملک میں گیس کے ذخائر تلاش کر رہے ہیں۔

مصدق ملک کا مزید کہنا تھا کہ تیل کا گردشی قرضہ صفر کر دیا، جلد ہی ایل این جی کا گردشی قرضہ بھی صفر کر دیں گے۔ ملک میں توانائی بھرپور طریقے سے آئے گی۔ اس وقت ملک کو امید کی ضرورت ہے، جو آئل کمپنی اچھا کام کرے گی وہ ملک میں آسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کی اجارہ داری ملک میں ہمیشہ کیلئے ختم کر دی، دنیا کے بڑے بڑے ٹریڈرز بھی ملک میں تیل ذخیرہ کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے