سردار شاہ

سندھ حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کے اجراء کو مسترد کردیا

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے یکساں تعلیمی نصاب کو مسترد کردیا، سندھ حکومت کاکہنا ہے کہ آئین میں تعلیم اور نصاب صوبائی اختیار ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے یکساں تعلیمی نصاب کے اجراء پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی ہر معاملہ میں مارشل لاء نافذ کرنا اور خود کو عقل کل سمجھنے کی روش رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ نے وفاقی فیصلوں پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اگر سندھ شامل نہیں تو یہ یکساں اور وفاقی نصاب نہیں بن سکتا۔ سردار شاہ کا کہنا ہے کہ یکساں نصاب اچانک سے نافذ نہیں ہوسکتا، اس کو دیکھنے کی ضرورت تھی۔ تعلیم اور نصاب پر منشور نافذ کرنا تحریک انصاف کا پارٹی منشور ہے، ہم نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہمارے ساتھ بیٹھ کر مشاورت کریں۔

واضح رہے کہ وزیر تعلیم سندھ سردار شاہ نے مزید کہا کہ سائنس کا مضمون یکساں ہوسکتا ہے تاہم جنرل مضامین صوبے کے تاریخی پس منظر میں ترتیب دیں گے۔ سردار علی شاہ نے بتایا کہ سندھ میں تعلیمی نصاب پر کام کررہے ہیں، عاشور کے بعد کریکیولم کونسل کی میٹنگ ہوگی، پہلی سے بارہویں جماعت تک اپنا نصاب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے