احسن اقبال

ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے فیوچر ای کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں 40 فیصد سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں اور ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ہدف ہے کہ ہم آئندہ تین سالوں میں ملک میں زیرو ہیپاٹائٹس پر چلے جائیں کیونکہ پاکستان میں ہر تیسرا فرد اس مرض کا شکار ہوچکا ہے۔ ہمیشہ سے غذائیت کا مسئلہ ہمارے لئے ایک چیلنج تھا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے جب 2014 میں وژن 2025 ترتیب دیا تو اس کے اندر پائیدار ترقی کے اہداف جو 2015 میں لانچ ہوئے تھے، ہم دنیا کے اولین ممالک میں سے تھے جنہوں نے قومی اسمبلی سے پائیدار ترقی کے اہداف کو قومی ترقی کے اہداف بنا کر اپنایا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے