بلاول بھٹو

سندھ حکومت نے لیبر ڈے کے موقع پر مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنادی

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت نے لیبر ڈے کے موقع پر مزدوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی، خیال رہے کہ سندھ حکومت نے مزدوروں کے لئے  بینظیر مزدور کارڈ لانچ کردیا۔ اس حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جنرل ضیاء نے مزدوروں سے حقوق چھین لیئے تھے جبکہ شہید بینظیر بھٹو نے مزدوروں سے چھینے گئے تمام حقوق واپس دلوائے۔

 تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے تقریب میں شرکت کی اور خطاب میں کہا کہ  آج میں فخر محسوس کررہا ہوں کہ ہم لیبر ڈے کارڈ کے اجرا پر منا رہے ہیں، پی پی پی اورمزدوروں کاتعلق تاریخی ہے، جنرل ضیاء نے ورکرز کے حقوق چھینے لیکن بینظیر بھٹو نےتمام چھینے گئے حقوق واپس ورکرز کو دلائے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹوزرداری نے تقریب سے خطاب کے دوران مزید کہا کہ ہم نے ورکرز کو اداروں میں شیئرز  دیے جس کی مثال تھر کول فیلڈ ہے، پی پی پی نے زراعت، انڈسٹریل سیکٹر کو حکومت کی سپورٹ سے ترقی دلوائی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ مطالبہ کرتے ہیں ای او بی آئی بھی صوبوں کو دیا جائے تاکہ وہ مزدوروں کو ان کا حق دے سکیں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے