شاہد خاقان عباسی

جو چوتھے نمبر پر بھی نہ تھے وہ کیسے جیت گئے، دال میں کچھ کالا ہے، شاہد خاقان عباسی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی الیکشن سے متعلق ایک بیان میں سندھ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ جو چوتھے نمبر پر بھی نہ تھے وہ کیسے جیت گئے، ان کا کہنا ہے کہ دال میں کچھ کالا ضرور ہے۔

تفصیلات کے مطابق  کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہےکہ دال میں کچھ کالا نظر  آرہا ہے ، این اے 249 میں جو چوتھے نمبر پر بھی نہیں تھے وہ کیسے جیت گئے ؟ ایسے الیکشن سلیکٹڈ جیتا کرتے ہیں ، الیکٹڈ نہیں ۔ شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ بہت سے ایسے فارم ہیں جن پر ٹوٹل ہی نہیں کیا گیا ، اتنی بےضابطگیوں کے بعد دوبارہ گنتی کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ این اے 249  میں 100 سے زائد فارم 45 ایسے ہیں جن پر دستخط نہیں،34 پولنگ اسیٹشنز کے فارم 45 کا واٹس ایپ رزلٹ ریٹرننگ افسران کے پاس نہیں جب کہ 30 فارم 45 ن لیگ کو نہیں ملے۔ ہمیں دال میں کالا نظر آرہا ہے، ہمیں معلوم ہوگیا ہےکہ پیپلز پارٹی کے عزائم کیا ہیں، ہمیں فخر ہے ہم نے سلیکٹڈ کا لفظ ملک کو دیا ،ہم نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں،اس الیکشن میں صوبائی حکومت براہ راست ملوث رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے