کورونا

کورونا وبا کے وار جاری، مزید 24 اموات، 1683 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک میں کورونا وبا کے وار جاری ہیں، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں گزشتہ 24گھنٹوں میں مزید24افراد جاں بحق ہو گئے، جس کے بعد پاکستان میں کورونا سے جاں بحق ہونےو الوں کی مجموعی تعداد22ہزار493 ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار683نئے کیسز سامنےآئے، جس کے بعد ہ کورونا سے متاثرین کی تعداد نو لاکھ 67ہزار633ہو گئی ہے۔  این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق اب تک ملک بھر میں 9لاکھ 10ہزار609 مریضوں نے مہلک وائرس کو شکست دی ہے۔

واضح رہے کہ سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.33 فیصد رہی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں فعال کیسز کی تعداد 34531 ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے