مریم اورنگزیب

موسمیاتی تبدیلیوں کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کی کامیابی ہے۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے ازالے کا عالمی فنڈ قائم ہونا پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ماحولیاتی انصاف کا مطالبہ عالمی سطح پر منظور ہونا پاکستان کی بڑی سفارتی کامیابی ہے، پاکستان کے موقف کو دنیا نے تسلیم کیا۔ ڈیمیج اینڈ لاس فنڈ کے قیام سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتیرس ترقی پذیر ممالک کے محسن ثابت ہوئے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیر خارجہ اور وزیر موسمیاتی تبدیلی کی کاوشوں نے کلیدی کردار ادا کیا، کاپ-27 میں عالمی فنڈ کے قیام کا فیصلہ تاریخی سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالمی قائدین مبارک اور خراج تحسین کے مستحق ہیں، سعودی عرب کے ولیعہد اور مصر کے صدر نے کاپ-27 کی کامیابی میں خصوصی کردار ادا کیا، یہ عالمی اتحاد موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے مقابلے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے