احسن اقبال

پاک امریکہ تعلقات کی مضبوطی باہمی احترام کیساتھ مشروط ہے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان موجود دوستانہ تعلقات کو باہمی احترام کے ذریعے ہی مضبوط کرسکتے ہیں، دونوں ممالک کو اس طرف متوجہ رہنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے امریکی ناظم الامورانجیلا ایگلرکی الوداعی ملاقات ہوئی ہے۔ اس دوران احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینا ہے۔ امریکی جامعات کا ترقی کے شعبے میں کردارانتہائی اہم ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ امریکی جامعات میں پاک امریکا نالج کوریڈور شروع کیا ہے، پاکستانی طالب علموں کے لئے امریکی ویزوں کی سہولت بڑھنی چاہیے۔ پاک امریکا تعلقات باہمی احترام کی بنیاد پرہی مضبوط ہوسکتے ہیں، ہماری ترجیح ٹیکنالوجی کے شعبے میں امریکی سرمایہ کاری حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی کمپنیاں پاکستان کی ہونہارافرادی قوت کا فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نواز شریف

نوازشریف 5 روزہ دورے پر جاتی امراء سے چین کیلئے روانہ

لاہور (پاک صحافت) سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے