مراد علی شاہ

سمندری طوفان کے باعث لوگوں سے علاقوں سے نکلنےکی التجا نہیں بلکہ ڈیمانڈ کروں گا، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) ساحلی پٹی پر طوفان کے ممکنہ خطرات سے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ میں لوگوں سے علاقوں سے نکلنےکی التجا نہیں بلکہ ڈیمانڈ کروں گا۔ اُنہوں نے بتایا کہ سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ضلع سجاول ہوگا اس لیے میں پہلےسجاول گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہمیں ترجیجی بنیادوں پر لوگوں کا انخلاء کرنا ہے۔

تٖفصیلات کے مطابق سمندری طوفان کے ممکنہ خدشے کے پیشِ نظر ٹھٹھہ اور بدین کی ساحلی پٹی سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر منتقلی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کمشنر حیدرآباد نے سمندری طوفان سے متعلق بریفنگ دی ہے۔ بریفنگ میں وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کیا گیا کہ بدین کے زیرو پوائنٹ کے گاؤں بھگڑا میمن سے لوگوں کا انخلا کردیا گیا۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کوآگاہ کیا گیا ہے کہ سمندری طوفان شدت میں معمولی سی کمی کے باعث طوفان 13 یا 14 جون کے بجائے 15 جون کوٹکرائے گا اور جون 17 تا 18 طوفان کا اثر کم ہوجائے گا۔ طوفان کے ٹکرانے سے سمندرمیں 4 تا 5 میٹر اونچی لہریں اٹھیں گی اور پانی بہت آگے آجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے