مشہور گلوکار طاہر شاہ نے ہالی ووڈ میں انٹری دینے کا اعلان کردیا

(پاک صحافت) پاکستانی میوزک انڈسٹری میں منفرد انداز کے سبب اپنی پہچان بنانے والے مشہور گلوکار طاہر شاہ نے ہالی وڈ میں انٹری دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ گلوکار  نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی نئی فلم کے ساتھ ہالی ووڈ میں انٹری دینے کو تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق طاہر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مداحوں کو بتایا کہ فلم کا نام 2013 میں ریلیز ہونے والے ان کے پہلے مقبول گانے ’آئی ٹو آئی‘ پر ہی ہوگا اور اس فلم کے ساتھ وہ گلوکاری کے بعد اداکاری اور ہدایت کاری کے میدان میں بھی قدم رکھ رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہالی ووڈ فلم محبت کی دلفریب کہانی پر مبنی ہے جس کی کہانی اور مکالمے انہوں نے خود لکھے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے فلم کی ریلیز کے حوالے سے بتایا کہ ان کی خواہش تھی کہ فلم 3 مئی 2023 کو ریلیز ہوتی تاہم فلم مسلسل تاخیر کا شکار ہونے کے باعث تاحال شوٹنگ کا کام شروع نہیں ہوسکا۔  طاہر شاہ پُر امید اور پُر جوش ہیں کہ جلد وہ فلم کی شوٹنگ مکمل کرنے کے بعد ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے