فلسطین

اسرائیلی جیل میں بیمار قیدی کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے فلسطینیوں کا اجتماع

غزہ (پاک صحافت) سینکڑوں فلسطینی نے غزہ شہر میں ریڈ کراس کی بین الاقوامی کمیٹی کے مرکزی دفتر کے سامنے جمع ہو کر اسرائیلی جیل میں قید ایک بیمار فلسطینی اسیر ناصر ابو حامد کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔

تفصیلات کے مطابق فلسطینی قیدی کی حمایت میں شریک مظاہرین نے پلے کارڈز اور تحریریں اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا تھا کہ “اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے اسے آزاد کرو” جبکہ اس فلسطینی قیدی کی تصاویر بھی مظاہرین نے اٹھائی ہوئی تھیں اور اس کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس قیدی کی حالت کے بارے میں میڈیکل رپورٹس بتاتی ہیں کہ کینسر کے مرض میں مبتلا ابو حامد کی حالت تشویشناک ہے اور وہ دم توڑ رہا ہے۔ تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن احمد ہیلس نے اجتماع میں اپنے خطاب کے دوران کہا ہے کہ ابو حامد اس بات کے واضح گواہ ہیں کہ قابض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کے ساتھ کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان

اسلام آباد: ایران کے صدر کا دورہ ہمہ گیر تعاون کو مزید گہرا کرنے کا موقع تھا

پاک صحافت پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ حالیہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے