بلاول بھٹو

سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور اسے بھگانے پر بلاول کا پاک بحریہ کو خراج تحسین

کراچی (پاک صحافت) پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور اسے بھگانے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عالمی برادری پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی دخل اندازی کا نوٹس لے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جان لے جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے جاری بیان میں مزید کہا کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی دخل اندازی کا نوٹس لے۔ ان کا کہنا تھا کہ آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے