فلم جوائے لینڈ

فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ریلیز کے خلاف درخواست مسترد

کراچی (پاک صحافت) سندھ ہائیکورٹ نے فلم ’جوائے لینڈ‘ کی ریلیز کے خلاف درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ یاد رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے گزشتہ روز فلم جوائے لینڈ کے خلاف دائر درخواست پر دلائل کی سماعت کی تھی جس کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ غیر ضروری سینسر شپ سے معاشرے کا دم گھٹتا ہے اور اس سے معاشرے کی تخلیقی صلاحیتں روک جاتی ہیں۔ عدالت کا کہنا ہے کہ سینسر بورڈ یا متعلقہ ادارہ ہی فلم پر پابندی کا اختیار رکھتا ہے اور اسی نے ضابطے کے مطابق فلم کا جائزہ لے کر نمائش کا سرٹیفکیٹ جاری کیا۔

واضح رہے کہ ایک فرد کی وجہ سے کسی کی آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ ہر شہری کو آزادی اظہار رائے کا حق حاصل ہے۔ ہائی کورٹ کو اختیار نہیں کہ فلم ساز کی آزادی اظہار رائے پر پابندی عائد کرے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے