احسن اقبال

عمران خان کی ساری سیاست نفرت اور انتشار پر مبنی ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے 4 سال کے دوران نیب کے ذریعے بدترین سیاسی انتقام لیا، عمران خان کی ساری سیاست  نفرت اور انتشار پر مبنی ہے، عمران خان نے اپنے دور میں ملک کو دیوالیہ کرنے کی پوری کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی چیئرمین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ترقیاتی بجٹ میں اضافہ ہونا چاہیے تھا، پی ٹی آئی حکومت نے ترقیاتی بجٹ کو نصف کیا، ملک بدترین معاشی حالات سے گزر رہا ہے، عمران خان کے دور میں کرپشن عروج پر تھی۔

واضح رہے کہ احسن اقبال نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں اس قدر معاشی بدحالی نہیں دیکھی، عمران خان نے چیئرمین نیب کو بلیک میل کر کے اپنے مقدمات  بند کرائے۔ احسن اقبال نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے ملکی مفاد کی خاطر اپنے سیاسی مفادات کو داؤ پر لگایا، ملکی معیشت آئندہ 6 سے 7 ماہ میں سنبھل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے