احسن اقبال

سلیکٹڈ وزیراعظم کو کسی قابل ذکر سربراہ مملکت نے ملاقات کا وقت نہیں دیا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں سلیکٹڈ وزیراعظم کو کسی قابل ذکر سربراہ مملکت نے ملاقات کا وقت نہیں دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن کی جانب سے استعفے دئے گئے تو حکومت کو موقع ملے گا کہ وہ اپنے من پسند قوانین بالخصوص الیکٹرانک ووٹنگ مشین کو اسمبلی سے پاس کروائے گا۔

رہنما ن لیگ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اگر حزب اختلاف کے اراکین اسمبلیوں سے مستعفی ہوگئے تو عمران خان ووٹر لسٹیں بنانے کا کام بھی الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کو دے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نہ جانا غیردانشمندانہ فیصلہ ہے۔ جبکہ ہمسایہ ملک اس موقع کا ہمارے خلاف بھرپور فائدہ اٹھا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے