پاک فوج

74 فیصد پاکستانی نوجوانوں کا پاک فوج پر مکمل اعتماد کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) 74 فیصد پاکستانی نوجوانوں نے پاک فوج پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مارکیٹ ریسرچ کے معروف ادارے اپسوس کا پاکستانی نوجوانوں کی رائے پر مبنی امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا کے لیے کیا گیا سروے جاری کردیا گیا۔ یہ سروے 3 جنوری سے 12 جنوری تک 18 سے 34 سال کی عمر کے نوجوانوں میں کیا گیا۔

سروے کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کی اکثریت نے فوج کو ملک کا سب سے زیادہ قابل اعتماد ادارہ کہا۔ 58 فیصد نے سپریم کورٹ پر بھرپور اعتمادکا اظہار کیا، میڈیا پر 54 فیصد، سیاسی جماعتوں پر 50 فیصد، پارلیمان اور وفاقی حکومت پر 47 فیصد جبکہ الیکشن کمیشن پر 42 فیصد نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

سروے میں 68 فیصد نے انتخابات میں کسی ادارے کی مداخلت کو ناممکن کہا، البتہ بیرونی طاقتوں کی جانب سے الیکشن میں مداخلت کے سوال پر 27 فیصد نے امریکا جب کہ 7 فیصد نے بھارت پر شک کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے