اسماعیل راہو

عمران خان کا قوم سے خطاب مہنگائی بڑھانے کے لیے تھا، اسماعیل راہو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اسماعیل راہو وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کا قوم سے خطاب مہنگائی بڑھانے کے لیے تھا۔ اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر میں پیٹرول مہنگا کرنےکے اعلان کے سوا کچھ بھی نیا نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے گزشتہ روز کے  وزیراعظم عمران خان کے قوم سے اہم خطاب کو مایوس کن قرار دے دیا۔ اس حوالے سے پی پی رہنما اسماعیل راہو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جعلی سبسڈی پیکیج میں سندھ اور بلوچستان شامل ہی نہیں،وزیراعظم کا تیس فیصد سبسڈی دینے کا اعلان عوام سےدھوکا ہے۔

واضح رہے کہ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ وزیراعظم نے ریلیف پیکیج کا اعلان تو کیا مگر یہ نہیں بتایا کہ وہ ملےگاکب؟ پشاور میں چینی 145روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے اور سندھ میں110روپے۔ انہوں نے یہ بھی کہا عمران خان کا قوم سے خطاب مہنگائی بڑھانے کے لیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے