مرتضی سولنگی

وفاقی وزیر اطلاعات کی مولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد (پاک صحافت) نگران وفاقی وزیر اطلاعات نے مولانا فضل الرحمن سے ایک اہم ملاقات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے ان کے گھر پہنچے، ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال سمیت آئندہ انتخابات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

نگران وفاقی وزیراطلاعات مرتضی سولنگی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نگران حکومت آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابات کے بروقت انعقاد کے لئے پرعزم ہے، نگران حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے یکساں مواقع فراہم کرے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن آزاد اور خودمختار ادارہ ہے، ہم خوشگوار اور پرامن ماحول میں انتخابات کا انعقاد ممکن بنانا چاہتے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے نگران حکومت کے معاشی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کو سراہا اور انتخابی عمل میں اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے