سعید غنی

نااہل و نالائق وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث ہر شخص مشکلات کا شکار ہے، سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو نااہل ترین حکومت قرار دیتے ہوئے کہا کہ نالائق وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والا مشکلات کا شکار ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس وقت ملک میں کھاد کی قلت نے زمینداروں اور کسانوں کے لئے نئی مشکلات پیدا کردی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعید غنی نے ملک میں یوریا کھاد کی قلت پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کسانوں سے اظہار ہمدردی کی اور کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر ملک بھر میں یوریا کھاد کی قلت کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔ سعید غنی کے مطابق ریلی کے شرکاء سے پیپلز پارٹی کے صوبائی اور کراچی ڈویژن کے رہنماء دوپہر 2.00 بجے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ سعید غنی نے بتایا کہ  کراچی میں ملیر سے ایک بہت بڑی کسانوں کی ریلی شارع فیصل سے ہوتی ہوئی خدا داد کالونی،  شارع قائدین، مزار قائد کے قریب پہنچے گی، کراچی کے دیگر تمام اضلاع سے بھی ریلیاں اس ریلی میں ضم ہوجائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام سے اپیل ہے کہ وہ موجودہ نالائق اور نااہل وفاقی حکومت کی نااہلی کے باعث مہنگائی، بیروزگاری،  گیس اور بجلی کی قلت، روزمرہ اشیاء کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ اور کھاد کی قلت کے خلاف اس ریلی میں شرکت کریں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے