ٹک ٹاک

ٹک ٹاک کی جانب سے خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹرکا قیام

کراچی (پاک صحافت) شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے خصوصی ٹرانسپیرنسی سینٹر کے قیام کا اعلان کر دیا ہے۔ سینٹر کے قیام کے اعلان کے ساتھ ہی 2021 H1 کنٹنٹ ریموول ریکوئسٹس رپورٹس کے اجراء کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ ٹک ٹاک کی جانب سے اس سینٹر کے قیام کا مقصد اپنے استعمال کرنے والوں کو ون-اسٹاپ شاپ مہیا کرنا ہے اور یہ معلومات فراہم کرنا ہے کہ یہ پلیٹ فارم کس طرح کنٹنٹ کو ماڈریٹ کرتا ہے، سفارش کرتا ہے، پروڈکٹس تیار کرتا ہے اور لوگوں کی معلومات کا تحفظ کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  خود اپنی اور اپنی دیانتداری کے تحفظ کی غرض سے کیے گئے اقدامات کے حوالے سے جوابدہ رہنے کی اہمیت تسلیم کرتے ہوئے پلیٹ فارم تندہی سے ٹرانسپیرنسی رپورٹس شائع کرتا ہے۔ٹرانسپیرنسی کے ذریعہ اپنا اعتماد قائم کرنے کی غرض سے ٹک ٹاک نے رپورٹس کا اجراء سنہ 2019ء میں شروع کیا تھا اور تب سے مختلف مطالعات اور دریافتوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے جن میں نئے، گہرے اور انڈسٹری میں بالکل نئے ڈیٹا انکشافات شامل ہوتے ہیں۔

واضح رہے کہ سینٹرمیں گزشتہ جو رپورٹس فراہم کی گئیں ہیں اُن میں سے چند درج ذیل ہیں: کمیونٹی گائیڈ لائنز انفورسمنٹ رپورٹ جو سہ ماہی بنیادوں پر کمیونٹی گائیڈلائنز اور ٹرمز آف سروس کی پابندی کے لیے کیے گئے اقدامات کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ دو سالہ انفارمیشن ریکوئسٹس رپورٹ جو استعمال کرنے والوں کے بارے میں معلومات کی فراہمی کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے قانونی درخواستوں اور پلیٹ فارم کے جواب کی نوعیت کے بارے میں ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جس میں کنٹنٹ کو محدود کرنے کے لیے سرکاری اداروں کی جانب سے درخواستیں اور اُس کے نتیجے میں کیے گئے اقدامات۔  انٹیلیکچوئل پراپرٹی ریموول ریکوئسٹس پر دو سالہ رپورٹ جو حقوق نقل اور نشان تجارت کی خلاف ورزی کرنے والے کنٹنٹ کے ہٹائے جانے کی نوٹسز اور ان کے جوابات کا حجم ظاہر کرتی ہے۔ مزید تفصیلات کے کے لئے ٹک ٹاک ٹرانسپیرنسی سینٹر کا وزٹ کیجئے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے