وزیراعظم شہبازشریف

پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا، بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگا۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہماری مسلسل محنت اور کوشش سے پاکستان دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ہے، بہت جلد آئی ایم ایف سے معاہدہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام مہنگائی کا سامنا کر رہے ہیں، صاحب ثروت افراد سے 200 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کی توقع ہے۔ دنیا میں کوئلہ بہت مہنگا ہوچکا ہے،  پاکستان کے اربوں ڈالر کوئلے کی درآمد پر خرچ ہوتے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان سے جولائی میں انشااللہ کوئلہ آنا شروع ہوگا، افغانستان سے کوئلے کی درآمد سے 2 ارب ڈالر کے قریب بچیں گے، افغانستان سے کوئلہ ڈالر میں نہیں روپے میں خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجز آئیں گے لیکن ہم آگے بڑھتے رہیں گے اور مسائل حل ہوں گے، دوست ممالک سے تکنیکی مدد، سرمایہ کاری اور تجارت کریں گے، کشکول کا زمانہ ختم ہوگا، نیا زمانہ آئے گا، اتحادی حکومت ضرور تبدیلی لے کر آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے