آصف زرداری

ملک کا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہوگا۔ آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ملک کا اگلا وزیراعظم پیپلز پارٹی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے نوازشریف کو بڑا چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں انہیں وزیراعظم نہیں بننے دوں گا۔ پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، سندھ میں پیپلز پارٹی کی مسلسل کامیابیاں عوام کا اعتماد ظاہر کرتی ہیں۔

آصف زرداری کا مزید کہنا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک پیپلز پارٹی ایک زندہ حقیقت ہے، عوام کی حمایت سے ہی حکومت قائم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم میں نے بنوایا مگر انہوں نے عوام کی خدمت نہیں کی۔ اب نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے