چوہدری منظور

جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں، چوہدری منظور

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے جنرل سیکریٹری چوہدری منظور نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں۔ خیال رہے کہ مریم نواز نے اپنے بیان میں کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضنی الیکشن میں پیپلزپارٹی پر  دھاندلی کے الزام لگائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے رہنما چوہدری منظور نے  مریم نواز کے دھاندلی والے بیان پر ردعمل دیتے ہوئےکہا کہ کراچی میں دھاندلی کے بارے میں مریم نوازکا بیان ایسے ہی ہے جیسے انہوں نےلندن میں اپنی پراپرٹیزکے حوالے سے  دیا تھا۔ ان کا کہنا  ہے کہ جھوٹے شیر اپنی شکست کو دھاندلی کی آڑ میں چھپانا بند کریں۔

واضح رہے کہ چوہدری منظورنے اپنے بیان میں مزید کہا کہ شہبازشریف کو عبرت ناک شکست کی وجہ بننے والوں کو اپنی پارٹی کے عناصرکو شوکاز نوٹس جاری کرناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وہ 20 ہزاراضافی ووٹ کہاں گئے جو 2018 میں شہباز شریف نے حاصل کیے تھے ، شہباز شریف کو سوچنا ہو گا کہ کراچی کے عوام نےکن وجوہات کی بنیادپر (ن) لیگ کو مسترد کیا۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے