مریم اورنگزیب

وزیراعظم نے نگران وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا۔ مریم اورنگزیب

اسلام آباد (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اب تک نگران وزیراعظم کیلئے کسی امیدوار کو منتخب یا مسترد نہیں کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ایک بیان میں کہا ہے کہ نگران وزیراعظم کی تقرری آئین میں طے شدہ طریقہ کار کے مطابق ہوگی۔ اتحادیوں سے مشاورت کے بعد وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کریں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم موزوں ترین امیدوار کے لیے تمام اتحادی جماعتوں سے مشاورت کریں گے اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے رہنمائی بھی حاصل کریں گے۔

خیال رہے کہ موجودہ اسمبلی کی مدت 12 اگست کو پوری ہو رہی ہے اور گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا تھاکہ ہم مدت پوری ہونے سے پہلے جائیں گے اور نگران حکومت آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے