نثار کھوڑو

نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما و سینیٹر نثار کھوڑو نے بطور سینیٹر حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹ اجلاس کے دوران چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نثار کھوڑو سے حلف لیا ہے۔ گزشتہ دنوں پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار نثار کھوڑو بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔ نثار کھوڑو سندھ سے ایوان بالا کی اس جنرل سیٹ پر کامیاب ہوئے جس سے فیصل واؤڈا نے استعفی دیا تھا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف کے سابق رہنما فیصل واؤڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر تحریکِ انصاف اور ایم کیو ایم پاکستان کے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نثار کھوڑو، عاجز دھامرا اور سرفراز راجڑ نے الیکشن کمیشن میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے