احسن اقبال

آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے  کہا ہے کہ آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے پی ٹی آئی جلسے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا جلسہ اپنے ہی خلاف ہے، آج ملک عمران کی نالائق اور کرپٹ حکومت کی نااہلی کی سزا کاٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان جلسہ نہ کرو قوم سے معافی مانگو۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال  نے جاری بیان میں مزید کہا کہ وقت پہ گیس کے سودے نہیں کیے جس کی بدولت بجلی بنانے کے کارخانے بند پڑے ہیں، گزشتہ حکومت نے  قرضوں اور خسارے میں معیشت کو جکڑ کر بدترین مہنگائی کا ورثہ چھوڑا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب روانہ، اہم ملاقاتیں متوقع

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف 28 سے 29 اپریل کو ریاض میں عالمی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے