ملک احمد خان

مریم نواز نے اپوزیشن کو ایوان میں بلانے کیلئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔ ملک احمد خان

لاہور (پاک صحافت) ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ مریم نواز نے اپوزیشن کو ایوان میں بلانے کیلئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق تھا، مریم نواز نے انہیں ایوان میں بلانے کیلئے خیرسگالی کا مظاہرہ کیا، اب ایوان میں کوشش کریں گے کہ کسی کی حق تلفی نہ ہو، اب سب کے پاس برابر کے موقع ہوں گے۔

ملک احمد خان کا مزید کہنا تھا کہ میں آئین و قانون پر چلنے والا شخص ہوں، میں نے اپوزیشن والوں کو منانے کیلئے بار بار مسلم لیگ ن والوں کو بھیجا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مجھے برا لگ رہا تھا جب اپوزیشن کے لوگ ایوان میں موجود نہیں تھے۔ مریم نواز کی تقریر سن کر لگا کہ ان کا عوام کی نبض پر ہاتھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے