مریم نواز

ملک کا درد اور فکر ہو تو شہباز شریف کی طرح کام کیا جاتا ہے، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ملک کا درد اور فکر ہو تو شہباز شریف کی طرح کام کیا جاتا ہے۔ ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ وقت قوم کی امانت ہوتا ہے!

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ  ملک کی خدمت کے لئے ایک لمحہ بھی ضائع نہیں کیا جاتا کیونکہ یہ وقت قوم کی امانت ہوتا ہے۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ  ملک کی خدمت   وزیر اعظم شہباز شریف کی طرح کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ شہباز شریف وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وہ کراچی کا پہلا دورہ کر رہے ہیں۔  ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزیراعلیٰ ہاؤس بھی گئے جہاں امن و امان و ترقیاتی منصوبوں سمیت دیگر اجلاس کی صدارت کی۔ اس کے بعد ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد بھی گئے جہاں وہ اتحادی جماعت سے اہم ملاقات اور وزارتوں پر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے