فردوس عاشق اعوان

سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنا۔ فردوس عاشق اعوان

لاہور (پاک صحافت) فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ سزا معطلی سے قیدی نمبر 804 صادق اور امین نہیں بنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ایک فیصلہ آیا جس کی گونج کئی دن سے سوشل میڈیا پر تھی۔ ایک جماعت کئی دن پہلے ہی فیصلہ سنا چکی تھی۔

فردوس عاشق اعوان کا مزید کہنا تھا کہ فیصلے سے متعلق مبارکبادوں کا سلسلہ کئی روز سے جاری تھا۔ ثابت ہوگیا طاقتور جب چاہے آئین اور قانون کو روند سکتا ہے، دہرا معیار کب تک چلے گا، قیدی 804 کے ساتھ چہیتوں والا سلوک ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر حال میں انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہئیں۔ ہماری پارٹی ملک میں آئین کی پاسداری اور استحکام چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے