مریم نواز

مریم نواز کا محمد زبیر کو ترجمان کے عہدے سے ہٹانے سے انکار

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز نے محمد زبیر کی ویڈیو لیک ہونے کے بعد بھی انہیں ترجمان کے عہدے سے ہٹانے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں ویڈیو بنانے والوں کے خلاف ہوں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ محمد زبیر کو ڈرایا دھمکایا گیا ہے۔ انہیں دوسال سے ڈرایا جا رہا ہے۔ مجھ سے جس نے لڑنا ہے وہ سیاسی طور پر لڑیں۔ میرے پاس کسی کی نجی ویڈیو نہیں، تاہم سازش کی ویڈیو ہے۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ محمد زبیر کی ویڈیو ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ایسے کسی کی غیر اخلاقی ویڈیو سامنے آنا انتہائی بری بات ہے۔ کسی کی بھی ویڈیو سامنے نہیں آنی چاہیے۔ چیئرمین نیب کی توسیع آئین کے دائرہ اختیار میں ہونا چاہیے اس کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تو یہ چاہتی ہوں میاں نواز شریف کی واپسی دسمبر سے پہلے ہو لیکن اس حکومت میں انہیں واپس بلانا حماقت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے