اسحاق ڈار

نوازشریف کی گرفتاری کا کوئی چانس نہیں۔ اسحاق ڈار

لاہور (پاک صحافت) رہنما ن لیگ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ وطن واپسی پر نواز شریف کی گرفتاری کا کوئی چانس نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قوم نواز شریف کی ماضی کی خدمات دیکھ کر ان کا استقبال کرے گی۔ میاں صاحب کا بیانیہ بہت واضح ہے، ان کی ملک کیلئے تاریخی خدمات موجود ہیں، 2013 سے 2017 کا دور بہترین تھا، مہنگائی 2 فیصد اور گروتھ ریٹ 6 فیصد سے زائد تھا، تین دھرنوں کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر 24 ارب ڈالرز تک پہنچ گئے تھے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج بنائی گئی، 2016 تک دنیا کی 24ویں بہترین معیشت بن چکے تھے۔

اسحاق ڈار کا مزید کہنا تھا کہ 7 دسمبر 2017 کو بلوم برگ نے پاکستانی روپے کو مستحکم ترین کرنسی قرار دیا تھا، آج پاکستان دنیا کی 42ویں معیشت بن چکا ہے۔ اب ان تمام چیزوں کو اگر ریورس کرنا ہے تو عوام کی جانب سے دیے گئے پانچ سال کے محدود وقت میں نواز شریف معیشت کی بہتری کیلئے پوری توانائی استعمال کریں گے۔ ہماری کئی بیٹھکیں ہوچکی ہیں، کئی میٹنگز ہوچکی ہیں ، ہمارا روڈ میپ تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ نوازشریف کے فقیدالمثال استقبال کیلئے متحرک ہے، مختلف مقامات پر بڑی تعداد میں جلسے اور کارنر میٹنگز ہو رہی ہیں۔ مریم نواز کارکنوں کو متحرک کرنے کی ذمہ داری انتہائی بہترین طریقے سے ادا کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے