اسعد محمود

سرکاری سکیم کے تحت 32 ہزار 453 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔ اسعد محمود

اسلام آباد (پاک صحافت) اسعد محمود کا کہنا ہے کہ دو سال کی محدودیت اور پابندیوں کے بعد رواں سال سرکاری سکیم کے تحت 32 ہزار 453 افراد حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما اور وفاقی وزیر اسعد محمود نے نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 2 سال کورونا کی وجہ سے حج انتہائی محدود کردیا گیا تھا، رواں سال بھی حج کی تیاریوں کے لیے انتہائی کم وقت ملا ہے، 63 ہزار 604 حج درخواستیں موصول ہوئی ہیں،حج اخراجات زیادہ ہونے کے باعث بھی کم درخواستیں موصول ہوئیں۔

اسعد محمود کا مزید کہنا تھا کہ کامیاب امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس آگاہ کیا جائے گا، قرعہ اندازی کے ذریعے 32 ہزار 453 افراد حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے، سرکاری سطح پر ایک ہزار افراد کا خصوصی کوٹہ الگ سے رکھا گیا ہے، عازمین کے 26 ہزار 960 گروپ بنائے گئے ہیں، عازمین حج کیلئے اپنا ذاتی سمارٹ فون لے جانا لازمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

یوسف رضا گیلانی

چیئرمین سینیٹ کی رفح میں اسرائیلی فوج کی حالیہ دراندازی کی مذمت

اسلام آباد (پاک صحافت) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے رفح میں اسرائیلی فوج کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے