کنور دلشاد

استعفے دینے والے نگراں وزراء عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوتے ہی استعفے دینے والے نگراں حکومت کے وفاقی و صوبائی وزراء عام انتخابات 2024ء میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن اور وزیراعلی پنجاب کے مشیر برائے قانون و پارلیمانی امور کنور محمد دلشاد نے کہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے تحت نگراں کابینہ کے وزیر اور مشیر عام انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے البتہ وہ اس کے 60 دن بعد ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں کابینہ کے وزراء اور مشیر آئین کے آرٹیکل 223کے تحت عام انتخابات کے بات جو نشستیں خالی ہوں گی اور جہاں 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے والے امیدوار ایک نشست جیتنے کے بعد دوسری نشست خالی کریں گے وہاں ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں۔

کنور دلشاد نے مزید بتایا ہے کہ نگراں کابینہ کے ارکان عام انتخابات کے بعد مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے