فیصل کریم کنڈی

سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ نہ کریں۔ فیصل کریم کنڈی

اسلام آباد (پاک صحافت) فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سراج الحق سستی شہرت کیلئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی آئی پی پیز معاہدے نہ کرتی تو ملک آج اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہوتا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے دور میں ملک بجلی کی پیداوار میں خود کفیل ہوچکا تھا، محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت میں بجلی کسی ملک کو فروخت کے معاہدے ہونے والے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ سراج الحق کو چاہیئے کہ پیپلزپارٹی کے آئی پی پیز سے کیے ہوئے معاہدوں کی معلومات حاصل کریں، ان کو علم ہی نہیں کہ پیپلزپارٹی نے فی یونٹ بجلی کی کتنی رقم کا تعین کیا تھا، پیپلزپارٹی نے آئی پی پیز معاہدے کے ساتھ ہر صوبے میں صنعتی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ سراج الحق پیپلزپارٹی کے معاہدوں کا دیگر حکومتوں سے موازنہ کریں وہ عمران نیازی حکومت میں خیبرپختونخوا کے سینئر وزیر تھے، سراج الحق بتائیں خیبرپختونخوا میں کون سا انقلاب لائے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے