عظمی بخاری

وزیراعلی کی تضحیک کی گئی تو جواب دیں گے۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلی کی تضحیک کی گئی تو جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما عظمی بخاری نے کہا ہے کہ 26 فروری پاکستان اور پنجاب کے لیے اہم دن ہے، ایوان سے منتخب ہونے کے بعد مریم نواز روڈ میپ عوام کو دیں گی، عوام کی خدمت کے لیے مریم نواز کی قیادت میں کام کریں گے اور عام آدمی کو ریلیف پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

عظمی بخاری کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز وزیراعلی پنجاب بننے کے بعد ایک انقلابی پروگرام عوام کے سامنے پیش کریں گی، ان کے حلف اٹھانے کے 5 منٹ کے بعد چیزوں پر عمل درآمد ہوتا نظر آئے گا، مریم نواز کا خطاب خواہ مخواہ نہیں بلکہ کئی ماہ کی محنت موجود ہے۔ پنجاب کے لوگوں کی مشکلات ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کی بات کی ہے، ہم نے کبھی رولز کو پار نہیں کیا، ہم نے کبھی ڈپٹی اسپیکر کے بال نہیں نوچے، نہ دھینگا مشتی کی، ہم پر جو تنقید کرے گا تو اپنی اصلاح کریں گے لیکن اگر وزیراعلی کی تضحیک کی جائے گی تو جواب دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

مراد علی شاہ

جمہوریت مخالف قوتیں میڈیا کو خاموش کرانے کے درپے ہیں، وزیرِاعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ جمہوریت مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے