مریم نواز

سب کی وزیراعلی ہوں، دل میں کسی کیلئے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب کی وزیراعلی ہوں، دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سے پہلا خطاب کرتے ہوئے نومنتخب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ سب سے پہلے منتخب ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کو بھی مبارکباد پیش کرتی ہوں، امید کرتی ہوں یہ ایوان جمہوریت کے پرچم کو بلند رکھیں گا، افسوس ہے آج اپوزشین نے ایوان کا بائیکاٹ کیا، ہم پر بھی مشکل وقت آیا تھا، جو کافی لمبے عرصے تک رہا، ہم نے اپنے مشکل وقت میں بھی کبھی میدان خالی نہیں چھوڑا۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سب کا شکریہ جنہوں نے مجھے ووٹ دیا، اپوزیشن سے کہتی ہوں میرے دل اور چیمبر کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، نوازشریف، شہبازشریف اور پوری جماعت کا شکریہ ادا کرتی ہوں، پیپلزپارٹی، آئی پی پی، ق لیگ اور مسلم لیگ ضیا کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ووٹ دیا، میں صرف مسلم لیگ ن کی نہیں آپ سب کی وزیراعلی ہوں۔

نومنتخب وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے عوام کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے مجھے اس منصب کے لیے نامزد کیا، میرے دل میں کسی کے لیے کوئی بدلے کا جذبہ نہیں، اپنے مخالفین کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ ہر مشکل سہنے کے لیے تیار کیا، میری فتح ہر خاتون، ہر بیٹی اور ہر ماں کی فتح ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے