علامہ طاہر اشرفی

فلسطین اور کشمیر میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ ہم فلسطین اور کشمیر میں جاری دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی ممالک و مشرق وسطی و چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل کے مظالم کے خلاف ہر شعبے اور ہر مذہب کے افراد نے اپنی آواز بلند کی۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا ہے کہ او آئی سی کے متفقہ مطالبہ کے مطابق اسرائیلی جنگی جرائم پر ٹربیونل بنایا جائے جو اس کے جنگی جرائم کی تحقیقات کرے، ہم فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ فلسطینی بھائی خیموں کی بجائے اپنے گھروں میں آباد ہوں، غزہ کی صورتحال پر پوری پاکستانی قوم ایک ہے، چاہے مسلم ہوں یا غیرمسلم، سب ایک ہیں، جو یہاں نفرت کے بیج بونا چاہتے ہیں وہ اسرائیل کے عزائم کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے