شازیہ مری

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کیلئے مضبوط پروگرام ہے۔ شازیہ مری

کوئٹہ (پاک صحافت) شازیہ مری کا کہنا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سماجی تحفظ کے لئے مضبوط اور سب سے بڑا پروگرام ہے، جس کے تحت عام شہریوں کو ریلیف دیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بی آئی ایس پی چئیرپرسن شازیہ مری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بلوچستان میں صرف اعلانات کرنے نہیں کام کرنے آئی ہوں وفاق میں بلوچستان کے مسائل کے لئے مجھ سے جو ہو گا میں کروں گی۔ جب تک بلوچستان کے مسائل حل نہیں ہوں گے محرومیاں ختم نہیں ہوگی اور سب مل ایک ساتھ کام کریں گے تو ہر مسئلے کا حل موجود ہے۔

شازیہ مری کا مزید کہنا تھا کہ معاشرے کے ترقی کے لئے خواتین کو سپورٹ کرنا اور بچیوں کے لئے تعلیم ضروری ہے بینظیر تعیلم پروگرام میں ڈھائی لاکھ بچوں کو تعلیم دی جا رہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو مہنے کے اندر بلوچستان کے ہر ضلع میں بینظیر نشونماپروگرام کا آغاز کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے