مریم نواز

مریم نواز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گی

لاہور (پاک صحافت) مریم نواز عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر اور نائب صدر مریم نواز نے عوام میں نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ انہوں نے عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لئے وہ کل لاہور سے اسلام آباد کے لئے روانہ ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق چیف آرگنائزر اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز ہفتے کو مری پہنچیں گی جہاں وہ شام کو جلسے سے خطاب کریں گی۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ مریم نواز جلسے کے دوران عوامی مہم شروع کرنے کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے