مریم نواز

سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں۔ وزیراعلی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا۔ انہوں نے ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ لیا گیا، 6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر پراجیکٹ کی منظوری دی گئی۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کی، اجلاس میں ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری دی گئی، واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، پارکس کی بحالی، ریڑھی اور سٹال کے لئے وینڈنگ ایریا مختص ہوں گے، بارش کا پانی زیر زمین منتقل کرنے کا نظام اور سولر سٹریٹ لائٹس لگائی جائیں گی۔

وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ریڑھی بانوں کیلئے وینڈنگ پوائنٹس بنائے جائیں، کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے