عمران خان

افغان طالبان پورے ملک پر فتح حاصل نہیں کرسکتے۔ عمران خان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کبھی بھی پورے افغانستان پر فتح حاصل نہیں کرسکتے۔ پاکستان افغان امن عمل میں بھرپور کردار ادا کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ میں لکھے گئے مضمون میں کہا ہے کہ افغان طالبان پورے ملک پر فتح حاصل نہیں کرسکتے ہیں۔ امن عمل کی کامیابی کے لئے انہیں کسی بھی حکومت کے ساتھ شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دو مہینے سے طالبان نے افغان فورسز پر حملوں کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔ جب سے امریکی صدر جوبائیڈن نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کا اعلان کیا ہے طالبان کے حملوں میں شدت آئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے مقالے میں مزید لکھا ہے کہ گزشتہ دو مہینوں میں پچاس علاقے یا طالبان کے قبضے میں چلے گئے ہیں یا وہاں جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان میں سے بیشتر علاقے افغان فورسز کی مقاومت کے بغیر ہی طالبان کے قبضے میں گئے ہیں۔ پاکستان افغانستان میں امن و امان کے حوالے سے امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔ امریکی فورسز کے انخلا کے بعد افغانستان میں فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ کم ہوجائے گا۔

 

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے