وزیراعظم شہباز شریف

نوازشریف کیخلاف شرمناک کیسز کا بالآخر خاتمہ ہوگیا۔ شہبازشریف

لاہور (پاک صحافت) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف کیخلاف شرمناک کیسز کا بالآخر خاتمہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم شہبازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں کہا ہے کہ اللہ تعالی کے کرم سے میرے بھائی اور قائد نواز شریف الزامات سے بری ہوگئے ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ وزارت عظمی پر فائز شخص کو نا اہل کرنے کیلئے تیار کئے گئے شرمناک کیسز اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سات سالوں کا ضیاع نوازشریف کا ذاتی نقصان نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا نقصان تھے، نوازشریف کی قیادت میں پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی منزلیں طے کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے